پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے جب کہ فیکڑیوں کا دھواں اسموگ میں صرف 7 فیصد اضافے کا موجب بنتا ہے لہٰذا صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پنجاب میں پیر، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے لہٰذا نگران پنجاب حکومت کی جانب سے بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن حتیٰ کہ مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بھی بند کرنیکا امکان ہے۔
سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین کام کریں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے اور خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
