Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی نجکاری ہونی چاہئیے، فواد حسن فواد

نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی نجکاری ہونی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12.77 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، پی آئی اے مجموعی طور پر 750 ارب روپے خسارے میں ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے مزید کہا کہ پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی نجکاری ہونی چاہئیے، پی آئی اے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، جس ادارے کی بھی نجکاری ہوگی اس کے ملازمین اور صارفین کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔

پی آئی اے کی پروازوں کا سلسلہ بدستور معطل

پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کی مشکلات کم نہ ہوں سکی، پی آئی اے پروازوں کا سلسلہ بدستور معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ پی کے 341 تاخیر کا شکار ہے اور طیارے میں فیول نہ ہونے کے باعث فلائٹ اڑان نہیں بھر سکی ہے، مسافر 3 گھنٹے سے ایئر پورٹ پر خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ تعاون نہیں کر رہا، مسافروں سے بد تمیزی کی جا رہی ہے، پی آئی اے حکام مسافروں کی پریشانی کم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

واضح رہے کہ فلائٹ پی کے 341 نے 1 بجے فیصل آباد سے اڑان بھرنا تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version