Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جنوری میں الیکشن سے متعلق بہت مطمئن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمیں دو چیلنجز کا سامنا ہے جہاں ایک چیلنج سیکیورٹی کا اور دوسرا گورننس کا ہے، گورننس پر بات کریں تو صوبہ کہتا ہے وسائل محدود ہیں، وسائل کم ہونا ایک پہلو ہے، وسائل کی بے انتظامی زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوری الگ ہورہی ہے اور مالی بدانتظامی بھی ہے، ان دونوں پہلوؤں پر توجہ ہوگی تو گورننس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

صحافی نے نگران وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ نے ایسے ملکوں کا ذکر کیا جہاں آئین نہیں ہے، کیا آئین سے اختلاف ہے؟ اس پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین سے قطعاً اختلاف نہیں ہے، آئین کی تاریخ پر دنیا میں علمی بحث چل رہی ہے۔

الیکشن سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ جنوری میں انتخابات ہو رہے ہیں؟ اس پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں بہت مطمئن ہوں، الیکشن کمیشن اپنی مشق بہت حدتک پوری کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مشقوں میں حلقہ بندیاں اور اس سے جڑے معاملات ہیں جب کہ الیکشن کرانے کے لیے جو پیسے چاہئیں اس پر بھی ان کی تیاری پوری ہے، مالی ضروریات کے لیے الیکشن کمیشن کے مذاکرات وزارت خزانہ کے ساتھ چل رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version