Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں سے متعلق شائع خبروں کی تردید

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹر لسٹوں سے متعلق شائع خبروں کی تردید کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت  ووٹر کا اندارج  شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ  پتہ پر کیا جاتا ہے، ووٹر لسٹوں کا آبادی کے اعدادوشمار سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز کا اندراج یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو غیر منجمد کیا، ووٹر لسٹوں کو اپڈیٹ کرنے کا عمل 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئے رجسٹرڈ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا نادرہ سے حاصل کر لیا ہے، نادررا میں رجسٹرڈ نئے افراد بھی ائندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں، حلقہ بندی کے عمل سے ووٹر کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے۔

21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔

28 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد رہیں گی، اس دوران ووٹ کا اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کرائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version