مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں این اے 134 کی یونین کونسلز کے چیئرمین، کونسلرز اور کارکنوں سے ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نواز شریف، نواز شریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نواز شریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا۔
مریم نواز کی این اے 134 کے یوسی چیئرمینز، کو نسلر، کارکنوں سے ملاقات
عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے، مریم نواز
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #MaryamNawaz pic.twitter.com/Uhd18yG4lJ— BOL Network (@BOLNETWORK) October 13, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے ہیں جبکہ مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، نواز شریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نواز شریف کا ایجنڈا ہے، عوام جان چکے ہیں نواز شریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا اور اُن کا گھر چلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو نواز شریف ہی متحد کرسکتا ہے، نواز شریف کے دل میں نفرت نہیں بلکہ عوام کی محبت ہے، غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنوں اور رہنماﺅں کی کوششوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں کارکنوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
