مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما ملک احمد خان نےکہا ہے کہ میاں برادران جدید پاکستان کے معمار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع منتخب افراد کا ہے پھر بھی حمزہ شہباز کی جھلک دیکھنے امڈ آئے ہیں، پاکستان کی تعمیر صرف میاں نواز شریف اور شہباز کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کو بابا بلھے شاہ کی دھرتی پر ہزاروں کارکنان خوش آمدید کہتے ہیں، مینار پاکستان لاہور میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ میاں برادران جدید پاکستان کے معمار ہیں ، ہر منصوبے کا آغاز انہوں نے کی، ہم پاک ہستیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف تھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئر مین پی ٹی آئی جس نے ن لیگ کی قیادت کو سالہا سال جیل میں رکھا مگر آج خود اس عمل کا شکار ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا اور 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اس ملک کا دشمن ہے جبکہ بارڈروں پر سینے پر گولیاں کھانے والوں کی نشانیاں بھی برباد ان لوگوں نے کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
