Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے فیز کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں‘

 نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے فیز کو  کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی بیجنگ میں ٹیکنالوجی انٹرپرائز کے مختلف وفود سے ملاقات ہوئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، دونوں فریقین کا جاری منصوبوں میں تیزی لانے اور نئے شعبوں کی شمولیت پر اتفاق ہوا، چینی حکام نے سی پیک کے جاری مختلف منصوبوں کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی پیک کے دوسرے فیز میں چینی کمپنیاں بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں گی، نئے شعبوں میں سرمایہ کاری لانے سے باہمی تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی کاروباری ادارے پاکستانی مارکیٹ مزید سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، سی پیک کے تحت اب تک 4 زونز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے، حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے بھرپور اقدامات بھی اٹھا رہی ہے، چین اور پاکستان سی پیک کے دوسرے فیز کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version