امیر مقام نے کہا ہے کہ ماضی میں نواز شریف کی حکومت نے خواتین کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینیر امیر مقام نے پشاور میں خواتین ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے 21 اکتوبر کو خواتین کی کثیر تعداد قائد نواز شریف کی استقبال میں شرکت کرے گی۔
امیر مقام نےکہا کہ ماضی میں بھی نواز شریف حکومت نے خواتین کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو مزید اقدامات کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین ملک کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے اپنا کردار ادا کر لینا چاہیے، آج پشاور میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کا جاندار کنونشن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کی ہوگی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینیر امیر مقام نے مزید کہا کہ خواتین ونگ خیبر پختونخوااس کی صدر صوبیہ خان اور پوری ٹیم کوکامیاب کنونشن پر مبارکباد دیتا ہوں، پختونخواہ کی خواتین 21 اکتوبر کو بھرپور شرکت کریں۔
کنونشن سے خواتین ونگ کی مرکزی صدر سنیٹر نزحت عامر، کوآرڈینیٹر سیماجھیلانی، صوبائی صدر صوبیہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
