الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی چھٹی نہیں کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ دفتری اوقات میں سینٹر سے نقشہ جات بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
