Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ وہاب کی میئرشپ برقرار، ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب یونین کونسل (یو سی) ابراہیم حیدری سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

تفصیلارت کے مطابق یونین کونسل ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد  مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی سیٹ پکی ہوگئی ہے۔

لسٹ کے مطابق ابراہیم حیدری یوسی 8 سے مرتضیٰ وہاب واحد امیدوار ہیں، مرتضیٰ وہاب کیلیے میئر منتخب ہونے کے بعد 6 ماہ میں الیکشن جیتنا لازم تھا۔

مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئر بننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کردی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version