عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مبصرین کو انتخابات کے دوران مدعو کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے بھی بطور فوکل پرسنز عالمی مبصرین اجلاس میں شرکت کی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام دنیا سے مبصرین کو پاکستان میں انتخابات کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت خوش آمدید کہا جائے گا، انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ فوری طور پر عالمی مبصرین کو انتخابات میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھجوائے ہیں، الیکشن کمیشن پاکستان کے دنیا بھر میں فارن مشنز کے ذریعے یہ کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کرے، وزارت خارجہ عالمی مبصرین کو ویزوں کی فراہمی کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کرے، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کے لیے دو ہفتوں کے اندر انتظامات مکمل کریں، ایف بی ار عالمی مبصرین کے تمام الات اور دیگر ضروری سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے۔
عالمی مںصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایکشن کمیٹی ہر 15 روز بعد ملے گی اور انتظامات کا جائزہ لے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
