پاکستان اور ملائیشیا کی دوطرفہ فوجی مشقیں مکمل ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی دو طرفہ مشقیں 9 سے 22 اکتوبر تک ملائیشیا میں جاری رہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں کراس ٹریننگ اور فیلڈ ٹریننگ کے 2 مراحل پر مشتمل تھیں،جن میں دونوں ممالک کی افواج کی کراس ٹریننگ مشق اور فیلڈ ٹریننگ مشق شل تھی، مشق سے ملائیشیا اور پاک فوج کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادے کے مواقع میسر آئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں سے پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع ملا، آئیڈیاز، معلومات اور مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو دوستانہ تعلقات بنانے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
