نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معاون خصوصی برائے سیاحت وصی شاہ کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفننگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے جنیوا اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے نامزد مستقل مندوب بلال احمد کی ملاقات ہوئی جس کے دوران وزیراعظم نے بلال احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس دوران بلال احمد کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
