Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سےوزٹ ویزے کی تجدید کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  ان ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع وزارت داخلہ کے الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سنگل انٹری ویزے کی مدت میں توسیع ابشر افراد، ابشر امال (بزنس) اور مقیم الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے ہو سکتی ہے۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سیاح اپنے سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن قبل بھی اس کی مدت میں الیکٹرانک طریقے سے توسیع کرا سکتے ہیں۔

الیکٹرانک طریقے سے توسیع کرنے کیلئے اپنے ابشر اکاﺅنٹ میں لاگ ان ہوں، ضروری سروس فیس ادا کریں اور میڈیکل انشورنس کا ثبوت مہیا کریں۔

اس مقصد کے لیے یہ ذہن میں رہے کہ آپ کے سیاحتی ویزے کی مدت میں توسیع مجموعی طور پر 180 دن سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version