اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پی آ ئی اے کے لئے 8 ارب روپے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد، نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید، وزیراعظم کے نگراں مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر)فرحت حسین خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ وزارتوں سے اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سی ایل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایئرلائن کی بعض ہنگامی ضروریات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔
ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کی رقم سی اے اے کے وسائل کے ذریعے فنانسنگ کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کی تجویز کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زائد المیعاد ادائیگیوں سے متعلق ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
