Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید بھی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version