Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، جماعت کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی۔آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

 دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں اے پی ایم ایل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version