پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیسں اور ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس چوہدری منظور کی قیادت میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے اقلیتی ونگ نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے رہنماؤں بشارت غوری، خالد ٹھکیدار، آصف مسیح اور ڈاکٹر اعجاز قیصر نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ کو نون لیگ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
