ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر سخت اعتراض کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں موجود انسانی و سماجی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں پر بدترین کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی حکومت اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارتی سرکار سیاسی کارکنوں اوراقلیتوں پر ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے، بھارتی سرکار فیٹف کی انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں یہ سب کررہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کا بھی ناجائزاستعمال کررہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ ان ایکٹس کے ناجائزاستعمال کی روک تھام انتہائی ضروری ہے، بھارتی سرکار کی کارروائیاں انسانی حقوق اور فیٹف ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں، انسانی حقوق اور فیٹف ہدایات کی خلاف ورزیوں کا نوٹس نا گزیر ہوچکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
