مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، آصف زرداری نے وطن واپسی پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریاست کوبچانے کیلئے ہم سب مل کراپنا کردار ادا کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اورعوام کو ریلیف دینےکیلئے اہم فیصلے کرنے پراتفاق کیا اور ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
