نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر ازبک صدر کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ چند سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا اور علاقائی روابط کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ آپریشنل ہونے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ ملے گا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی روابط، تجارت اور اقتصادی انضمام کے افغانستان پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حالیہ انسانی بحران اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
