Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن 2024؛ اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

عام انتخابات سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں نے پیرس میں سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے حلقہ پی پی 33 اور 34 کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیرس پہنچے تو ان کے اعزاز میں چوہدری امجد ڈھل  چوہدری نصر، میاں ناظم اور چوہدری رفاق ڈھل نے تقریب کا اہتمام  کیا۔

 تقریب میں اوورسیز کمیونٹی اور پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جبکہ چوہدری اعجاز رنیاں کی تقریب میں آمد پر ڈھول کی تھاپ پر انکا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری اعجاز رنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ پاکستان قائم و دائم ہے۔

 انہوں نے کہا پاکستان میں کڑے احتساب اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔

چوہدری اعجاز رنیاں نے اپنے حلقے کی عوام سے اپیل کہ وہ اپنے حلقے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو جنرل الیکشن میں ان کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ایک اعلیٰ عہدہ دار کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version