Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی تعیناتی ہوگئی

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ کے پی مقرر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ کے پی مقرر ہوئے ہیں۔

گورنر نے تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے جبکہ حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے ہو گی۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے مشاورت کی، اکرم درانی نے ارشد حسین شاہ کا نام  تجویز کیا جس سے محمود خان نے اتفاق کر لیا۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں، وہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور صوبے میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version