امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کو بچانے کا یہی وقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیالکوٹ میں لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہل فلسطین ہی ہیں، جنہوں نے پتھر اور غلیل اٹھا کر اسرائیل کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہیرو شیما میں ایٹم بم کا استعمال کیا، جتنی بمباری امریکا نے افغانستان میں کئی سالوں میں کی اُتنی اسرائیل نے چند دنوں میں کی ہے، شہادتیں ہونے کے باوجود انکا پیغام ہے کہ ہم آخر تک اسرائیل کے خلاف جنگ لڑیں گے
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ یہ جنگ تو اسرائیل ہار جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ امت مسلمہ کے حکمران کہاں ہیں؟ کل سعودیہ عرب میں کانفرنس میں امریکہ سے ڈر کر حماس کے لیڈر کو نہیں بلایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے 76 سال قبل اسرائیل کا وجود نہیں تھا بلکہ فلسطین کا وجود تھا لیکن ساری دنیا کے یہودیوں کو اکٹھا کرکے ان پر مسلط کر دیا گیا۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارض فلسطین انبیا کی سر زمین ہے، یہ ارض فلسطین ہے جہاں سے ہمارے نبی نے معراج کا سفر کیا تھا، رونا یہ نہیں کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے رونا یہ ہے کہ امت مسلمہ خاموشی احتیار کیے ہوئے ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اہل فلسطین کو بچانے کا یہی وقت ہے، 25 لاکھ کی آبادی اسرائیل اور امریکا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
