Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور :پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیونگ میں ملوث 1632 بچوں پر مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفینس کے علاقہ مین کم عمر ڈرائیور کے گاڑی کو ٹکر مار کر چھ افراد کو ہلاک کر دینے کے واقعہ کے بعد  ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ 04 روز میں 1632 مقدمات درج کئے گئے اور سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

لاہور ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی،  موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل والوں پر بھی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے خبردار  کیا کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں کیونکہ اب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی لہذا والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version