Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

لاہور: دنیا بھر میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو یاد کرنا اور ایمرجنسی سروسز کے عملے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منانے کا اہتمام ہر سال نومبر کے تیسرے اتوار کو کیا جاتا ہے، اس دن کو پہلی بار برطانوی روڈ کریش وکٹمز چیریٹی نے 1993ء میں متعارف کرایا، لوگوں کیلئے محفوظ سڑکیں 2023 کا تھیم ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں دنیا بھر میں نوجوانوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا سبب ٹریفک حادثات کو قرار دیا ہے، دنیا بھر میں ہر 24 سیکنڈ میں ٹریفک حادثے کی وجہ سے ایک موت واقع ہوتی ہے اور ہر سال ساڑھے 13 لاکھ افراد ٹریفک حادثے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد سے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا ہے اور ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سنق سیکھنا بھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں، حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہورہی ہیں، ٹریفک پولیس ہر فورم پر ٹریفک آگاہی یقینی بنائے ہوئی ہے، 70 سے 80 فیصد حادثات ڈرائیور کا ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پانچ سے دس فیصد حادثات دیگر روڈ یوزرز کی غلطی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30 سال کے نوجوانوں کی تعداد شامل ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے، محفوظ سفر کے لئے قوانین کا احترام بے حد ضروری ہے، ٹریفک وارڈنز کو خصوصی فرسٹ ایڈ کورسسز بھی کروائے جائیں گے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version