نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد تیز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی ہے۔
اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیش رفت پر بات چیت ہوئی، وزیرمنصوبہ بندی نے تیسرے بلٹ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارک باد پیش کی، وزیر منصوبہ بندی نے چینی صدر کے وژن کو سراہا، چینی صدرنے 8 شعبوں میں تعاون کی نشاندہی کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان اب تعاون کے فروغ کیلئے ترقی کے نئے شعبوں پر کام کرے گا، سی پیک منصوبے گوادر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد تیز کرے گا، ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالو جی زراعت اور مائنگ بھی بہت معاشی اہمیت کے حامل ہیں۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ سی پیک کے مثبت ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، سی پیک سے انفراسٹرکچر اور توانائیسمیت دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
