سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران اور کرپشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال، آیندہ الیکشن پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے نتیجہ میں معاشی تباہی آئی، جماعت اسلامی ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترازو کے نشان پر اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت الیکشن میں جائیں گے جبکہ اگر ماضی کی غلطیاں دوہرائی گئیں تو مزید عدم استحکام آئے گا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران اور کرپشن ہے جبکہ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس ، بجلی کے بل غریبوں کے لیے موت کے پروانے ہیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے، آٹا 150 تک پہنچ گیا، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سالوں سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی جبکہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی توبینکوں سے خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
