محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 6، اسکردومنفی5، گلگت اورسری نگر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
