سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج ایبٹ آباد کے اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا جس کے بعد چارسدہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔
اسد قیصر کو صوابی سے سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او نذیر خان کا کہنا ہے کہ سابق اسد قیصر کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، 9 مئی کو تحریک انصاف کے ورکرز نے موٹروے انٹر چینج پر جلاؤ اور توڑ پھوڑ کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
