Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی حکومت نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او سید علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سید علی رضا کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں کی جس کے بعد انہیں سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نے سید علی رضا کو اس سال اپریل میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا سی ای او مقرر کیا تھا۔

انہوں نے پی ایس ای بی کے سی ای او کے عہدے پر چھ سے سات ماہ تک کام کیا تاہم آئی ٹی اینڈ ٹی کی وزارت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر انہیں ہٹا دیا۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹی بھی سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بابر مجید بھٹی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

انہیں گزشتہ حکومتی دور میں دو سال کے لیے این آئی ٹی بی کے سی ای او کے طور پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کے اعلیٰ حکام نے بھی مبینہ طور پر حج درخواست اور پورٹل سے متعلق کام کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے درمیان بانٹ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version