Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے الیکشن سے پتہ چل گیا کہ وہ سیاسی پارٹی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وفاق المدارس کا اجلاس تھا جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی،کل کنونشن سینٹر میں بڑا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہمدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے اور مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون ہونی چاہئے جبکہ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی نہیں ہے، ان کے الیکشن سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی ، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دو صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان،  ٹانک اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں ہے، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  مسلم لیگ کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے، ہم مسلم لیگ کیساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا تو مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم وہی ہوگا جو عوام چاہے گی، جن لوگوں کی وفاداریاں تبدیل ہورہی ہے ان کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا ،جو لوگ پی ٹی آئی میں گئے ہیں وہ خود کہہ رہے تھے ہم مجبور ہیں، ہم اصول کے تابع ہے اور اصول پر چلنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version