Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخألفین بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پریشان ہیں، فیصل کریم کنڈی

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مخألفین بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی عدالت کے فیصلے سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا میں مولانا کی حکومت ہے پتہ نہیں کون سا سازگار ماحول چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی نے 2008′ 2013 اور 2018 میں بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے، مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، قوم کو یقین ہے چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے، پیپلز پارٹی کے مخألفین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version