Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے۔

یاد رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version