Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ کاز لسٹ جاری کے مطابق تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشنز کیسز کی سماعت 18 دسمبر کو صبح 10 بجے ہوگی، تحریک انصاف کے وکیل انٹراپارٹی الیکشنز پر دلائل جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن کے الگ نوٹس پر بھی تحریک انصاف دلائل دے گی۔

کاز لسٹ جاری کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کےلئے نگراں وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگراں وزیر فواد حسن فواد مشیر اور احد چیمہ کو نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو دوپہر 1 بجے کرے گا۔

جاری کردہ کاز لسٹ جاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے درخواست گزار عزیز الدین کاخیل کو نوٹس جاری کردیا، درخواست گزار نے جانبدار وزراء کو نگراں کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی ہے۔

کاز لسٹ جاری کے مطابق سابق چیرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو ہوگی، چار رکنی الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کئی ماہ سے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں کرسکا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version