Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ سیزن کے دوران گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا، گورنمنٹ پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے 262 ارب کی منظوری دی جائے گی اور گورنمنٹ پاور پلانٹس کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ رقم کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 57 ارب ایڈوانس سبسڈی اور رواں مالی سال کے دوران آئی بی کو اضافی 25 کروڑ فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران تمباکو پر عائد سیس ریٹ کی نظرثانی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version