Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی دل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب ہوگئی ، پرویز الہٰی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی، تکلیف کے باعث پہلے اڈیالہ جیل کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ناکافی سہولیات کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی دل کی تکلیف کا معائنہ کررہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version