سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بلاول کےکراچی سےالیکشن لڑنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، بلدیاتی الیکشن میں پی پی لیاری کی13یوسیزمیں سے12پرکامیاب ہوئی، پیپلزپارٹی آج ماضی کےمقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے لیڈر بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کورکمانڈر کےگھر پر حملہ کروایا، عدالتوں،فوج،الیکشن کمیشن کومتنازع بنانےکی کوشش کی گئی۔
پیپلز پارٹی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح انٹرا پارٹی الیکشن کرائے مذاق تھا، پی ٹی آئی نے سمجھا الیکشن کمیشن ماضی کی طرح آنکھ بند کرکے بیٹھا رہےگا۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی ماحول میں زہر گھول دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملات کو عدالتوں کو دیکھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اگر جرم کیا ہے تو انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے۔
