Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہوچکا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہونے کے بعد ترجیحی لسٹ روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version