Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اور مسیحی کمیونٹی سمیت دیگر اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے اور پوری قوم ان کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے،اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے انہیں جدید کورسز کروانے کے لئے بہت جلد ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت کم سے کم پانچ لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کریش کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ بیرون ملک اپنے لئے باعزت روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں۔

وفد کے اراکین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس مدعو کرنے اور ان کی خوشی میں شریک ہونے پر نگران وزیر اعلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ وفد نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے لئے بروقت امدادی سامان بھیجنے پر بھی صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری مذہبی اور اقلیتی امور ڈاکٹر اسد اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version