Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹر دنیش کمار نے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

سینیٹر دنیش کمار نے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے نجکاری پر مشیر ہوا بازی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 7 اگست پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا جو ستمبر سے نجکاری کمیشن کے سپرد کیا۔

اس موقع پر بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے سے مرتضی سولنگی نے وضاحت کی کہ نگران حکومت میں کسی وزیر کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں نہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلات ایوان میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹردنیشن کمار نے کہا کہ بلوچستان کو وزارتیں نہیں بیوروکریسی میں حصہ دیں۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے۔

سینیٹ میں موشن پکچرز ترمیمی بل 2023 پیش کرنے کے معاملے پر جب چیئرمین سینیٹ نے وزیر پارلیمانی امور کو بل پیش کرنے کے لئے کہا تو (ن) لیگ سمیت اکثریتی اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا کہ نگران حکومت کا کام قانون سازی کرنا نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ابھی صرف بل پیش ہونا ہے، کمیٹی کو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version