Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بحریہ آڈیٹوریم میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (پی این ای سی)کے 35ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے تناظر میں پی این ای سی کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی صنعت کو معیاری انجینئرز فراہم کرنے اور تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پی این ای سی کی کوششوں کو سراہا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نسٹ پی این ای سی ملک کی موجودہ انجینئرنگ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ادارہ ہونے کا اعزاز برقرار رکھے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے فارغ التحصیل طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے معاشرے کے فعال رکن بنیں اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے بدلتی ہوئی ترقی کے ساتھ خود کو باخبر رکھیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا میں کامیابی کے لیے خود کفالت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں۔

اس موقع پر ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمود اور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version