Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی جو چیف الیکشن کمشنر نے مسترد کر دی۔

محسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

ان کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version