استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق رکن اسمبلی مہر اشرف سیال کو پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پی پی 227 لودھراں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
