پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین افتخار یوسف نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے این اے117 سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین افتخار یوسف نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران افتخار یوسف نے پارٹی کے پیٹرانچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، این اے 117حلقے کی حالت زار بدلے گی، بلا امتیاز ترقی ہوگی۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خالد محمود اور سابق ایم پی اے سید گل آغا بھی موجود تھے۔
