Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

عام انتخابات 2024 کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے 8 فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لئے دی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔

4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے اور 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 11 فروری کو پھر اتوار ہے، تاہم 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version