پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کو تیار ہے۔
پنجاب اسمبلی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 138 اور ن لیگ نے 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
اس کے علاوہ پی پی 10، ق لیگ 8، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیا اور ٹی ایل پی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی 154 نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے تھے جن کے مطابق 74 نشستوں پر آزاد امیدوار سرفہرست تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں شیرکی دھاڑ، نون لیگ کو برتری حاصل
دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن 69 نشستوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ ق لیگ نے 2 نشستیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
