لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق حکومت سازی کے معاملے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کے لئے اہم عہدوں کی آفر دے دی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 3 آئینی عہدے سمیت پنجاب میں وزارتیں پیپلز پارٹی کو دینے کی پیشکش کی، ن لیگ کی جانب سے صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی آفر دی گئی۔
اس کے علاوہ ن لیگ کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی پیپلز پارٹی کو آفر کردی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کی مخالفت کر دی، تاہم پیپلز پارٹی میں ن لیگ سے اتحاد کے معاملے پر واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے۔
پی پی ارکان نے ن لیگ سے مرکز اور پنجاب میں اتحاد نہ کرنے کی تجویز کی اور کہا کہ ماضی میں ن لیگ سے اتحاد کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، ن لیگ نے سابقہ دور حکومت میں مایوس کیا تھا اور وعدے پورے نہیں کیے تھے، ن لیگ ہم کو پنجاب میں اسپیس دینے کی حامی نہیں اور آئندہ بھی ہمیں اسپیس نہیں ملے گی۔
بعدازاں پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کے بارے میں فیصلے کا اختیار قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔
