پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل جوائن کریں گے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کل سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویزات جمع کروائیں گے۔
پی ٹی آئی کے آزاد منتخب ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے، ان سے بیان حلفی لینا شروع کردیا گیا ہے، تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں، انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے جس میں وفاق میں ساتھ چلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے مابین وفاق میں بھی اتحاد ہو گا یا نہیں اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
