Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا : پانچ روز میں بارشوں سے 35 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ روز کے دوران بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں اب تک 35 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق گزشتہ پانچ روزکے دوران صوبے بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کےنتیجے میں اب تک 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوئے، بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی جبکہ 46 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق  وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ، چارسدہ، لوئردیر، اپردیر، ملاکنڈ،مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور تمام متعلقہ اداروں پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو1122 کو مکمل الرٹ کی ہدایات جاری کردی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version